زرعی ترقی کیلئے بیج ٹیکنالوجی میں بہتری لانا وقت کی ضرورت‘ فخر امام

       زرعی ترقی کیلئے بیج ٹیکنالوجی میں بہتری لانا وقت کی ضرورت‘ فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار) زراعت میں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اعلیٰ ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی،اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے زرعی نظام میں کوالٹی پریکٹس کی حوصلہ افزائی کریں،ہمیں بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ رکھنے والی نئی فصلوں کی کاشت کرنے اور کم قیمت والی فصلوں سے اعلی قیمت والی فصلوں کی طرف منتقلی ہونے کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات (بقیہ نمبر35صفحہ 5پر)
کا اظہاروفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام نے موضع نڑہال کبیروالا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کبیروالا سردار حاجی احمد حیات خان سیال کے بھائی،سردار مدثر خان سیال کے والدسابق چیئرمین بلدیہ کبیروالا سردار کبیر احمد خان سیال کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  زراعت میں ہماری شرح ترقی ہمارے پڑوسی ممالک سے بہت پیچھے ہے،زرعی شعبے میں معیاری کھاد، پانی کے انتظام، اچھے معیار کے بیج کا استعمال ہماری سب سے بڑی ضروریات ہیں، ہم بڑی حد تک درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کرتے ہیں۔بیج ٹیکنالوجی میں بہتری لانا وقت کی بڑی ضرورت ہے،سرکاری اور نجی شعبے کو اچھے معیار کے بیج کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیئے۔اس موقع پرسردار غلام عباس خان سیال،سردار اسلم حیات خان سیال،سردار حسیب اسلم خان سیال،سردار شکیب خان سیال،میاں معصب حیدر سرگانہ،ملک طاہرخان تھہیم،پیر غلام حسین،سردار معظم حیات خان سیال،حفیظ سعیدی،سردار معظم حیات خان سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔
فخر امام