مظفرگڑھ میں آپریشن‘ 5 پٹرول پمپس بند
مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیٹرول کی غیر قانونی فروخت کو ختم کرنے اور مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کرنے کے لئے کسٹم آفیسر کی سربراہی میں کریک ڈان جاری ہے۔(بقیہ نمبر38صفحہ 5پر)
کسٹم آفیسر آصف سندھو کی سربراہی میں سول ڈیفنس آفیسر ملک یاسین، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول نے مشترکہ طور پر مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے کر قانونی تقاضوں کی مکمل جانچ پڑتال کی قانونی تقاضوں کو مکمل کئے بغیر غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت میں ملوث 5 پیٹرول پمپس جن میں بخاری پیٹرولیم سروس حمزہ والی، المدینہ پیٹرولیم سروس علی پور روڈ، تاج پیٹرولیم سروس چوک قریشی، لکی مروت پیٹرولیم سروس ڈی جی خان روڈ اور الحرم پیٹرولیم سروس چوک قریشی کو سیل کردیا جبکہ شاہ گڑھ، مونڈکا روڈ پر قائم غیر قانونی منی پیٹرول ایجنسی کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے یونٹس اکھاڑ لئے۔اس موقع پر کسٹم آفیسر آصف رفیق سندھو نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق پیٹرولیم ایکٹ پر عملدرآمد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کرنے والے تمام افراد پر لازم یے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے پیٹرول کی فروخت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پمپس بند