قیدیوں میں تصادم‘ صدر حوالات میدان جنگ میں تبدیل‘ اہلکاروں کی دوڑیں 

  قیدیوں میں تصادم‘ صدر حوالات میدان جنگ میں تبدیل‘ اہلکاروں کی دوڑیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) سنٹرل جیل سے پیشی پر آئے ملزمان نے حوالات کو میدان جنگ میں بدل دیا،ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کی دوڑیں لگ گئی موقع پر پہنچ کر لڑائی جھگڑے پر قابو پالیا،انچارج بخشی خانہ سمیت دوافراد زخمی ہوگئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ضلع کچہری میں ملزمان قیدی انس رفیق، رضوان، شاہد بلوچ، علی رحمان، علی (بقیہ نمبر39صفحہ 5پر)
رضا، حمزہ،مرید جوکہ سنٹرل جیل ملتان سے لائے گئے تھے،ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد بخشی خانہ بند کیاجانے لگاتو قیدی ملزمان نے بخشی خانے میں بند ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدر حوالات میں بند کیاجائے جن کو کچہری سکیورٹی پولیس کے ہمراہ صدر حوالات میں بندکیاگیاتو حوالات میں پہلے سے بند ملزمان علی حسن کرامت اور فرحان عظمت کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا،دونوں قیدی ملزمان نے ایک دوسرے پر حوروں،مکوں کی بارش کرتے ہوئے گالم گلوچ کرتے رہے،قیدیوں کی لڑائی جھگڑے کی خبر نے پولیس کی دوڑیں لگادی، ایس پی و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت انچارج ایلیٹ اور کچہری سکیورٹی کی بھاری نفری نے صد رحوالات پہنچ کر قیدی ملزمان کولڑائی جھگڑے سے چھڑوایا،لڑائی کے دوران ملزم فرحان عظمت کا سر پھٹ گیا اور انچارج بخشی خانہ انسپکٹر بشیر کا دائیں ہاتھ معمولی زخمی ہوا،متعلقہ پولیس نے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔
دوڑیں