رحیم یار خان:چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ زیورات لیکر فرار
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) چوری کی 7 وارداتوں میں ملزمان موٹر سائیکل موٹر بجلی فرنیچر اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات نور احمد کے رہائشی محمد احمد رضا کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دوسری واردات گڑھی دھو دھو کے رہائشی محمد امین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے(بقیہ نمبر41صفحہ 5پر)
1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیسری واردات نیو غلہ منڈی کے رہائشی ریحان مسعود کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان حبیب احمد وغیرہ نے 4 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر بجلی اور دیگر سامان چرا لیا چوتھی واردات ججہ عباسیہ کی رہائشی نادیہ بشیر کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان عبدالصبور وغیرہ نے 7 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا فرنیچر چرا لیا پانچویں واردات جناح پارک کے رہائشی طاہر فاروق کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان آصف امتیاز وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے چھٹی واردات نور احمد آباد کے رہائشی محمد مراد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان زاہد حسین وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ ساتویں واردات آفیسر کالونی کے رہائشی رانا آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد جاوید وغیرہ نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے جھپٹا مار کر پرس طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے‘ غریب آباد کے رہائشی فیاض بیگ نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی سالی بازار سے خریداری کر کے گھر واپس آ رہی تھی کہ اسی دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس کا پرس جس میں 57 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون موجود تھا چھین لیا اور فرار ہوگئے بہنوئی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
چوری‘ ڈکیتی