خان گڑھ: آٹھ سال سے قائم گرلز ڈگری کالج لاوارث‘ متعدد اسامیاں خالی 

خان گڑھ: آٹھ سال سے قائم گرلز ڈگری کالج لاوارث‘ متعدد اسامیاں خالی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ (نمائندہ پاکستان) خان گڑھ میں 8 سال سے قائم گرلز ڈگری کالج کے مسائل جوں کے توں ہیں متعدد آسامیاں خالی ہونے سے تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان گڑھ 8 سال قبل قیام میں لایا گیا مگر ارباب اختیار کی چشم پوشی سے مسائل جوں کے توں ہیں اور ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی کالج میں (بقیہ نمبر44صفحہ 5پر)
 آسامیاں پر نہیں کی گئیں جس سے تدریس کا نظام تعطل کا شکار ہے اور حیران کن امر یہ ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین تعینات نہ ہونے سے صفائی کے نظام کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ پرنسپل اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ طور پر اپنی جیب سے صفائی ستھرائی کا کام کررہی ہیں جبکہ گرلز کالج کیلئے تاحال بس فراہم نہیں کی گئی جس سے طالبات کو سفری مشکلات کا بھی سامنا ہے متعدد بار کالج انتظامیہ اور سماجی حلقوں کی طرف سے ارباب اختیار کو تحریری و زبانی نشاندہی کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور نہ ہی مسائل حل کیے گئے والدین اور سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی اور وزیراعلی پنجاب سے اس بابت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
اسامیاں خالی