مہنگائی‘ بے روز گاری کا طوفان‘ حکومتی  دعوے کاغذوں تک محدود‘ سید مصطفی محمود

مہنگائی‘ بے روز گاری کا طوفان‘ حکومتی  دعوے کاغذوں تک محدود‘ سید مصطفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا آئے روز مہنگائی کے طوفان اور بے(بقیہ نمبر5صفحہ 5پر)
 روزگاری نے غریب عوام کو پریشانی کی دلدل میں مبتلا کردیا آج کسان، تاجر ہو یا مزدور ہرطبقہ پریشان سے دوچار ہے قوم کو ہر بات پر دھوکا دینے والے حکمرانوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریگی ان خیالات کا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و ایم این اے مخدوم سیدمصطفی محمود نے سابق ناظم احمدپورلمہ وممبرضلعی امن کمیٹی سیدساجد میاں کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 73 سالہ مہنگائی بے روزگاری اور عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کے ریکارڈ توڈ دیئے ہیں ملک میں نام نہاد حکومت کی خارجہ ہو یا سفارتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے کوئی بھی بات قوم سے سچ نہیں بولی جاتی ملک میں ہارس ٹرینڈنگ کی سیات کو فروغ دیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے نہ جانے حکومت کس کے ایجنڈہ پر کام کررہی ہے نہ ہی ملک بھرمیں تحصیل اور یوسی سطح پر ترقیاتی کام نہ مسائل حل ہورہے ہیں صرف کھوکھلے کاغذی وعدوں تک کام محدود ہیں اس موقع پر جام نہال ولانہ،سیدتیمورشاہ،عابد حسین بٹ،جام اول خان،راؤ سعیداحمد،تیمورشاہ موجود تھے بعد ازاں مخدوم سیدمصطفی محمود نے اپنے قومی حلقہ صادق آباد کے علاقوں ولانہ،بھمبے شہید،احمدپورلمہ میں ڈاکٹرعبدلطیف،چوہدری فقیرمحمد،ملک حنیف،منظوراحمدسومرو کی وفات پر ان کے پسماندگان ریحان لطیف ذیشان لطیف محمدطارق،چوہدری کاشف چوہدری آصف،ملک اشرف ملک ملک راشد،عبدالسلام سومرو جہانگیرسومرو صغیرسومرو ذوالفقار سومرو بلال سومرو سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
مصطفی محمود