ایچ ای سی: ایم اے‘ ایم ایس سی‘ بی اے‘ بی ایس سی کے حوالے سے نیا الرٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایچ ای سی نے ایم اے، ایم ایس سی، بی اے بی ایس سی کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا(بقیہ نمبر11صفحہ 5پر)
ہے، 3 ماہ کا اعزازی دورانیہ دینے کا اعلان کردیا‘ تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا وبا کے باعث دو سالہ بی اے ڈگری اور ایم اے ڈگری کیلئے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ایم اے ڈگری کے آخری داخلوں کی 31 مارچ ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام پر نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے کورونا وبا کے باعث طلبا کے دو سالہ ڈگری کے امتحانات اور داخلہ پالیسی میں نرمی اختیار کی ہے۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو 31 مارچ 2021 تک بی اے بی ایس سی کے آخری امتحانات لینے کی مہلت دیدی گئی ہے جبکہ دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں کی مدت بھی 31 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے کورونا کے باعث بروقت امتحان نہ ہونے پر بی اے کے امتحانات کے شیڈول میں توسیع کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ دو سالہ بی اے ڈگری میں نئے داخلیغیر قانونی تصور ہوں گے، ایچ ای سی نے دو سالہ ایم اے ڈگری کے آخری داخلوں کی معیاد 31 دسمبر 2020 کے بجائے 31 مارچ 2021 کر دی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالج اور پرائیویٹ ادارے میں بی اے ڈگری پروگرام میں داخلہ مت لیں۔ ایچ ای سی ان داخلوں کو غیر قانونی تصور کرے گا اور ان ڈگریوں کی تصدیق بھی نہیں کی جائے گی۔
نیا الرٹ