صنعتی سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومت بڑے فیصلے کرے‘ جلال الدین رومی 

  صنعتی سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومت بڑے فیصلے کرے‘ جلال الدین رومی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز  رپو رٹر)سابق صوبائی وزیر اور ایوان تجارت وصنعت ڈی جی خان کے صدر خواجہ محمد جلال الدین رومی نے کہا صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے حکومت بڑے فیصلے کرے۔ سردی کی شدت اورگیس کی کھپت میں اضافہ کے باعث گیس بحران سے صنعتی سیکٹر شدید متاثرہونا شروع ہوگیا ہے۔ گیس کی کمی سے متعلقہ اداروں کوپہلے سے ہی آگاہی ہونا چاہیے تھا۔گیس کی کمی سے صنعتی شعبہ بحران کاسامنا کررہا ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ(بقیہ نمبر8صفحہ 5پر)
 پیداواری صلاحیت متاثر ہونے سے ہماری برآمدات میں کمی اور روزگار کی فراہمی میں مشکل صورتحال سامنے آرہی ہے۔ ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ فوری طورپر ایل این جی اور گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی درآمد کرکے گیس کی سپلائی پوری کی جائے۔ خواجہ الدین رومی نے کہاکہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی بوسیدگی ایک اور بڑا مسئلہ ہے اس کی وجہ سے نہ صرف سپلائی میں رکاوٹ آتی ہے بلکہ ان کی بوسیدگی لائن لاسسز کاسبب بھی بن رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ میں ان پرانی لائنوں کابھی بڑا حصہ ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئی لائنوں کی تنصیب اورپرانی بجلی کی لائنوں کی اپ گریڈیشن کرکے بجلی بحران پر قابو پاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ کسی بھی بڑے بریک ڈان سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ اور مختلف زونز میں بھی تقسیم کیا جائے۔صنعتی سیکٹر اسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے اگراس کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں اس سے وسیع روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔اس سے وسیع روزگار کے مواقع بھی دستاب ہوں گے اور برآمدات بڑھنے سے بھاری زرمبادلہ جبکہ ٹیکسز کی وصولی سے حکومتی آمدنی میں بڑا اضافہ ہوگا۔
جلال الدین رومی