قصبہ کالا: 4 سال بعد اشتہاری گرفتار

        قصبہ کالا: 4 سال بعد اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ‘ قصبہ کالا(سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے کاروائی کر کے چار سال سے مفرور قتل کے(بقیہ نمبر18صفحہ 5پر)
 A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قتل کے A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری محمد سلیم ولد محمد رمضان قوم دستی سکنہ شاہصدر دین جو  کہ چار سال سے مفرور تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین دانش علی نے بہترین کاروائی کر کے A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری محمد سلیم  دستی کو گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری نے غلام عباس کو رقبہ کے تنازع پر قتل کیا تھا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین دانش علی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے احکامات کے مطابق ہمارا مشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا ہے اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کئے ہوئے ہیں۔
اشتہاری گرفتار