ڈاکٹر اختر ملک سمیت متعدد اراکین اسمبلی کی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اور اجمل بھٹی سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال
ملتان (وقا ئع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی (بقیہ نمبر26صفحہ 5پر)
سربراہی میں جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹری محمد اجمل بھٹی سے ملاقات کی۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی بلا تعطل فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہیلتھ سیکرٹریٹ کے مختلف امور بارے بریفنگ دی
اختر ملک