تعلیمی بورڈ ملتان: ایمپلائز یونین الیکشن میں دو  گروپ آمنے سامنے‘ کشیدگی میں مسلسل اضافہ

      تعلیمی بورڈ ملتان: ایمپلائز یونین الیکشن میں دو  گروپ آمنے سامنے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر) ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملتان کے الیکشن میں اسٹیٹ آفیسر کو تبدیل کرنے  پر تلخی میں اصافہ ہو (بقیہ نمبر29صفحہ 5پر)
گیا، تفصیل کے مطابق ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملتان کے الیکشن جو کہ 23 جنوری کو ہو رہے ہیں  جس کے لئے دو گروپ میدان میں ہیں مگر 2 روز قبل صورت حال اس وقت سنگین ہوگئی جب چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال کی طرف سے  ایک گروپ کی کھلم کھلا حمایت اور سرپرستی کے الزامات سامنے آئے ہیں، اور ان کی جانب سے اسٹیٹ آفیسر کا بھی ٹرانسفر کیا گیا جس کی و جہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے اور حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے،  اس بارے میں صدارتی امیدوار  ملک نثار احمد نے ایک مراسلہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کوارسال کیا ہے  جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرپرسن کا دفتر ہمارے مخالف گروپ کا الیکشن کیمپ بن گیا ہے، ہمارے مخالف افسر کو اسٹیٹ آفیسر بنادیا گیا ہے، جبکہ ایسوسی ایشن سے ان کا دفتر بھی چھین لیا گیا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، کنٹرولنگ اتھارٹی اس میں مداخلت کرے اور حالات خراب ہونے سے بچائے۔
اضافہ