پنجاب ٹیچرز یونین کا 10 فروری کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان  

پنجاب ٹیچرز یونین کا 10 فروری کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب ٹیچرزیونین سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمین نے حکومت کی جانب سے مذاکرات پر عملدر آمد نہ کئے جانے پر 10فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیئرمین سید سجاد اکبر کاظمی نے پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین کی رہائش گاہ (بقیہ نمبر17صفحہ 5پر)
پر منعقدہ اساتذہ اور دیگر محکمہ جات کے نمائندہ یونینز ملازمین رہنماؤں سے خطاب میں کیا سید سجاد اکبر کاظمی نے مزید کہا کہ اساتذہ سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمین کے ساتھ ماہ نومبر میں حکومت نے مزاکرات کئے کہ ان کے مسائل جلد حل کردیئے جائیں گے مگر آج تک ان کے مسائل حل نہ کئے جاسکے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے دوسری طرف اراکین اسمبلی کی جانب سے محکمہ تعلیم میں عرصہ دس سال کے بعد ہونے والی درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بھی میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور محکمہ تعلیم کے افسران و ہیڈ ماسٹرز پر اراکین اسمبلی کی جانب سے دباؤ اور دھمکیوں کی شنید سنائی دے رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اگر اراکین اسمبلی نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو پی ٹی یو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دس فروری کو ہونے والے احتجاجی دھرنے میں اراکین اسمبلی کے پتلے نذر آتش کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔
اعلان