میاں چنوں: کار‘ موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں کیلئے خوف کی علامت 

  میاں چنوں: کار‘ موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں کیلئے خوف کی علامت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی کی 3وارداتیں ہوئیں جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا‘ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں شہر اور گردو نواح میں کار سوار (بقیہ نمبر31صفحہ 5پر)
اور موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے،گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی تین وارداتیں ہوئیں،سفید رنگ کی ایکس ایل آئی کار نمبر LED,6040میں سوار 4ڈاکوں نے علم دین کالونی میں رف کریانہ شاپ سے 15ہزار کی نقدی اور موبائل لے گئے اور جاتے ہوئے تشدد کرتے رہے،دوسری واردات میں جناح ٹان کے قریب قیصر نامی شہری سے 30ہزار کی نقدی،موبائلز،اور موٹر سائیکل چھین لیا،جبکہ تیسری واردات میں ملزمان نے بورا روڈ پر شہری شوکت کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، ہزاروں کی نقدی اور موبائلز لے گئے،بڑھتی ہوئی نان سٹاپ وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کاشکار ہیں۔
علامت