افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے 

افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باجوڑ (آن لائن)افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے کئے گئے۔ذرائع کے مطابق راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں  ملا کلی اور لغڑء بازارمیں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ راکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں ملا کلی اور لغڑی بازار پر گرائے گئے ہیں۔دوکان پر راکٹ گولہ گرنے کی وجہ سے دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
راکٹ حملے

مزید :

صفحہ اول -