قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، قلندر خان لودھی 

قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، قلندر خان لودھی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی تمام محرومیوں کو دور کرکے ان کے جائز مطالبات پورے کریں گے نئے ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کوفاٹاانضمام کے ثمرات بہت جلد نظر آئیں گے انضمام کا عمل بہت پہلے شروع ہونا چاہیے تھاان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی  میں غلنئی ضلع مہمندمیں  قبائلی مشران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی آئی، ایم این اے ساجد مہمند،ڈپٹی کمشنر  غلام حبیب ضلعی انتظامیہ کے افسران اور قبائلی عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیراعلی محمود خان کی دلچسپی کے تحت قبائلی اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ  قبائلیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے قبائلیوں نے ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں پاکستان کو کرپشن سے پاک کر کے تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں۔ جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی  اور دوسری ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔حاجی قلندر خان لودھی نے کہا کہ محکمہ مال میں انقلابی اصلاحات لائی گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -