حلیب فوڈز اور کریم کے مابین شراکت داری قائم

حلیب فوڈز اور کریم کے مابین شراکت داری قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلیب فوڈز (ایچ ایف ایل) پاکستان کی معروف ڈیری اور بیوریج کمپنی نے مشرق وسطی  اور پاکستان کی سپر ایپ رائیڈ ہیلنگ سروس کریم کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی۔اس شراکت داری کا مقصدحلیب فوڈز ملازمین کو روزانہ محفوظ اور آسان سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک بہترین اقدام ہے۔ حلیب فوڈز (ایچ ایف ایل) لاہور، ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے حلیب فوڈز ہیڈ آف سپلائی چین، فیصل نثار نے کہا، ''ہمارے ملازمین کی فلاح و بہبود ہر وقت ہماری ذمہ داری ہے۔ میٹروپولیٹن شہروں اور اس کے آس پاس کا سفر ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے اور سفر سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کریم کے ذریعہ پیش کردہ سفر کی سہولت سے حلیب فیملی کو فائدہ ہوگا۔"کریم پاکستان کے جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ، محسن ذکا نے کہا، ''ہمیں حلیب فوڈز کو اپنی کارپوریٹ خدمات مہیا کرنے پر خوشی ہے۔ کاروبار کے لئے کریم ایک ایسا حل ہے جو براہ راست تنظیموں کی بدلتی ہوئی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -