ہم پی ڈی ایم کا حصہ،(ن)لیگ کا ساتھ دیں گے، فیصل کریم کنڈی

ہم پی ڈی ایم کا حصہ،(ن)لیگ کا ساتھ دیں گے، فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنماء امیر مقام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اور(ن)لیگ کا ساتھ دیں گے، پیپلزپارٹی ناصرف(ن)لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی بلکہ الیکشن مہم میں بھی حصہ لیں گے۔
فیصل کریم کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -