شیخوپورہ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین
شیخوپورہ (سلمان ارشد شیخ سے) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں ضلع شیخوپورہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا ہے اور اس بارے میں ڈپٹی کمشنر کنٹرولر جنرل پرائس چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چینی کی قیمت دوکاندار 2 روپے منافع پر دے سکیں گے اور اس کی قیمت کا تعین ہول سیل کی قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سو گرام وزن کی روٹی کی قیمت 7 روپے اور ایک سو گرام وزن کی خمیری روٹی کی قیمت دس روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ چھوٹا گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو بڑا گوشت 450 روپے فی کلو دودھ 80 روپے فی کلو دہی 85 روپے فی کلو ڈبل روٹی بڑی 70 روپے ڈبل روٹی چھوٹی 40 روپے چاول سپر باسمتی نئے 122 تا 135 روپے فی کلو دال چنا موٹی 113 روپے فی کلو دال چنا باریک 105 روپے فی کلو دال مسور موٹی امپورٹڈ 123 روپے فی کلو دال مسور باریک 145 روپے فی کلو دال مونگ 213 روپے فی کلو بیسن 116 روپے فی کلو اور کالا چنا موٹا کی قیمت 118 روپے فی کلو اور کالا چنا باریک کی قیمت 107 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتیں