سندھ ہائیکورٹ : کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی ،عدالت نے ملزم کی سزاکو سزائے موت سے کم کرکے عمر قید میں تبدیل کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم نے دیہاڑی کم دینے پر مالک کوقتل کردیاتھا ،عدالت نے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کسی کی جان لینے والا معافی کامستحق نہیں ہوسکتا، عدالت نے ملزم کی سزاکو سزائے موت سے کم کرکے عمر قید میں تبدیل کردیا۔