پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی

پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی
پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلئے آخر کار دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے چار روز تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں کورونا سے بچاو¿ کے لیے سائنوفارم نامی چینی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کی اجازت دے دی۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت 79 فیصد تک ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کوالٹی اورسیفٹی کے معیارکو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔سائنو فارم سے قبل آسٹرا زینکا نامی برطانوی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کے لیے کراچی کی ایک کمپنی کو اجازت دی گئی تھی۔