ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑچکی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑچکی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑچکی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشارکی سیاست کی گنجائش نہیں، ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑچکی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن کابے مقصداحتجاج بے وقت کی راگنی ہے،احتجاجی عناصرترقی کاسفر روکنے کے درپے ہیں،پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوزہوچکے،مستردشدہ عناصرکابیانیہ پٹ چکا،ان عناصر کی قسمت میں صرف روناہی لکھا ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتاجائےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -