الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج میں بلاول بھٹو شریک نہیں ہوں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم قیادت آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی جس حوالے سے انتظامیہ اور اپوزیشن دونوں نے تیاریا ں مکمل کر لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف اور فضل الرحمان کشمیر چوک سے ریلی کی قیادت کریں گی تاہم بلاول بھٹو زرداری آج احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے ل الیکشن کمیشن کے گرف خار دار تاریں لگا کر مرکزی راستے کو بند کر دیا گیاہے ، انتظامیہ نے پولیس، رینجرز ، سی ٹی ڈی اور خواتین اہلکار تعینات کر دی گئیں ہیں ۔