زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،مراد سعید

زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،مراد ...
زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی ،آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی ۔
وفاقی وزیرمواصلات مراد سعیدنے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائی ،الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزرگئی، قوم کو پارٹی اکاوَنٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ کہاں گیا نیب کی کیا مجال اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا ،ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری ،قوم اب ان جماعتوں سے چند سوال کا جواب چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا ؟ ۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ ،کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کئے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے ؟ ،کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہے؟ ،کیا نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہے؟ ۔کیا ٹھیکوں میں لئے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟ ۔