عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے

عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے
عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک) عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ٹرمپ کا ایک اور تنازع سامنے آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور برازیل سے امریکا پہنچنے والے مسافروں پر کورونامنفی ٹیسٹ کی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب نو منتخب صدر جو بائیدن کی ٹیم نے پابندی اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔
نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے باوجود سفری پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے امریکا آنے والے تمام فضائی مسافروں پر کورونا منفی رپورٹ لازمی قرار دی تھی جس کا اطلاق26 جنوری سے ہونا ہے۔