اداکارہ منیشا نے بزنس مین سے طلاق کی وجہ بتادی

اداکارہ منیشا نے بزنس مین سے طلاق کی وجہ بتادی
اداکارہ منیشا نے بزنس مین سے طلاق کی وجہ بتادی
سورس: Instagram/minissha_lamba

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا اور بزنس مین ریان تھم میں 5 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ اداکارہ منیشا لامبا نے 2005 میں فل ’‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد فلمیں کی جن میں ’روکی‘، ’بچنا اے حسینو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ چھوٹے پردے پر بھی نظر آئیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اداکارہ کی شادی نامور بزنس مین ریان تھم سے 2015 میں ہوئی تھی اور گزشتہ سال ہی دونوں میں علیحدگی ہوئی ہے۔
منیشا نے حال ہی میں اپنی طلاق پر پہلی بار انٹرویو میں بات کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی چلتی رہتی ہے لیکن خوش رہنا سب سے اہم ہے، اگر کوئی کام نہیں کررہا تو خوش اسلوبی سے ہٹا دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں جبکہ علیحدگی زندگی کا کوئی بدنما داغ نہیں ہے۔ 

مزید :

تفریح -