سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے ن لیگی امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے ن لیگی امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی، عدالت نے کہاکہ یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی؟،وکیل نے کہاکہ محمد یعقوب شیخ ابراہیم سنز کمپنی کے سی ای او اور اکثریتی شیئرہولڈر تھے،عدالت نے کہاکہ نجی بینک اور یعقوب شیخ میں قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی،نجی بینک سے سیٹلمنٹ کسی دباؤ َکے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آتی،یعقوب شیخ کے راستے میں سیٹلمنٹ رکاوٹ نہیں ہوگی۔