ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل ...
ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا اور ایک نئی بحث چھیڑ دی لیکن سب سے حیران کن بات یہ رہی کہ اس ویڈیو کے اگلے ہی روز یعنی آج ان کی ویب سیریز کا ٹیزر جاری کیا گیا ، یہ محض اتفاق تو نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے پیچھے مبینہ طور پر شہرت حاصل کا مقصد پوشیدہ ہے ۔

ابھی حریم شاہ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو مارے گئے تھپڑ کا ’ درد ‘ کم نہیں ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ حریم شا ہ اور عائشہ کی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ’ دوڑنا ‘ شروع کر دیا ہے جس میں نشہ آور مشروبات میں سے اپنا پسندیدہ مشروب کے بارے میں فخریہ انداز میں بتایا جا رہا ہے ۔ویڈیو کا آغاز کراچی کے ” فرینچ ہاکس بے “ بیچ کے ذکر سے ہوتاہے جس پر عائشہ ان سے پوچھتی ہیں کہ وہاں پارٹی میں کون کونسے مشروبات ہوں گے ، مفتی جواب دیتے ہیں کہ کم از کم پانچ اقسام کے مشروبات ہوں گے ، مجھے نام تو نہیں آتے لیکن سبز رنگ کے ہوتے ہیں ، فرانس والی ہو تی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

ویڈیو میں حریم شاہ مفتی قوی سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کونسا مشروب پسند ہے جس پر مفتی قوی دبے لفظوں میں جوا ب دیتے ہیں کہ مجھے ” میں سرخ رنگ والی پیتا ہوں ، یہ میرے دل کیلئے اچھی ہے اس لیے پیتا ہوں “ (سرخ رنگ کا مشروب عمومی طور پر مغرب میں ’ ریڈ وائن ‘ کو کہا جاتاہے )۔

عائشہ نامی لڑکی مفتی قوی سے پوچھتی ہے کہ ابھی ہم آپس میں بیٹھے ہیں تو بتائیے کہ پارٹی میں آپ کی خواتین سہیلیاں آ رہی ہیں ؟ جس پر مفتی قوی جواب دیتے ہیں کہ ” مفتی عبدالقوی کے کورم میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے ۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں مفتی عبدالقوی سے پوچھا کہ آپ نے شراب کے علاوہ کون کون سے نشے کیے ہیں ؟جس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اسلام آباد میں آج کل سب سے زیادہ جو نشہ ہو رہاہے وہ یہ والا ہے، مفتی عبدالقوی نے اپنے ناک پر انگلی رکھی اور سونگھ کر دکھاتے ہوئے اشارہ دیا “،جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ” اچھا آپ کوک کا نشہ کرتے ہیں “ (کوک کا مطلب ہے کوکین )۔

حریم شاہ کی بات سن کر مفتی قوی بولے کہ نہیں نہیں میں وہ نشہ نہیں کرتاہوں ، مفتی قوی نے عائشہ کے قریب ہوتے ہوئے سرگوشی میں کہا کہ میرے بریف کیس میں اس وقت بھی ” چرس “ کے کم از کم پانچ سگریٹ پڑے ہوں گے ۔حریم شاہ نے پوچھا کہ آپ نے کتنی دفعہ چرس پی ہے ؟ مفتی عبدالقوی نے اچانک دفاعی پوزیشن سنبھالی اور صاف مکرتے ہوئے جواب دیا کہ ”نہیں میں چرس نہیں پیتا ، میں شراب بھی نہیں پیتا۔“

اس مقام پر جب مفتی قوی صاف انکاری ہو گئے تو دونوں خواتین کی جانب سے اصرار کیا گیا کہ ہم آپس میں بیٹھے ہیں ہمیں درست بات بتائیں جس پر مفتی قوی نے کہا کہ یہ باتیں باہر نہیں جائیں گی ، عائشہ نے جواب دیا کہ نہیں یہ باتیں ہمارے درمیان سے باہر نہیں جائیں گی ۔مفتی عبدالقوی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ” میں نے کبھی بھی مشروب کا نام نہیں پوچھا ، صرف مشروب مغرب ہی پیتا ہوں “ ۔ حریم شاہ نے مفتی قوی سے پوچھا کہ ہم آپ کی پارٹی میں آ سکتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ دوست ہیں تو کیوں نہیں آ سکتی ہیں ۔

حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارتے ہوئے ویڈیو:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -