بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پروفائل میں کیا تبدیلی کی؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بیٹی کی آمد کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی ’بائیو ‘ میں تبدیلی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی بالی ووڈ اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد اب ویرات کوہلی نے اپنی زندگی اور رشتے میں آنے والی تبدیلی کو ٹوئٹر بائیو پر بھی مستقل طور پر لگا لیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ٹوئٹر بائیو میں قابل فخر شوہر اور والد لکھ لیا ہے جبکہ اس سے قبل ان کی بائیو میں بھارتی کرکٹر، گیمر اور گاڑیوں کا شوقین لکھا ہوا تھا۔
ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بائیو میں کی جانے والی تبدیلی ان کے مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔ اس وقت ویرات کوہلی کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے اور انہوں نے 64 اکاﺅنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔