سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کاتفریحی مقام لب مہران سے فوری ملبہ ہٹانے کا حکم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تفریحی مقام لب مہران سے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ لب مہران پارک کو اصلی شکل میں بحال کیا جائے،جسٹس آفتاب نے کہاکہ مداخلت کی صورت میں منسٹر کیا چیف منسٹر کو بھی عدالت بلا سکتی ہے ،کوئی ایسا کام کرکے دکھاو¿ جو دیکھنے والے کو اچھا لگے۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں تفریحی مقام لب مہران کیس کی سماعت ہوئی،محکمہ آبپاشی اور ریونیو کے افسران عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ قبضے ختم کروانے کے بعد گرائی گئی عمارات کا ملبہ کیوں نہیں ہٹایا گیا ،عدالتی معاملات میں کوئی بھی مداخلت برداشت نہیں ہو گی۔
جسٹس آفتاب نے کہاکہ مداخلت کی صورت میں منسٹر کیا چیف منسٹر کو بھی عدالت بلا سکتی ہے ،کوئی ایسا کام کرکے دکھاؤ جو دیکھنے والے کو اچھا لگے ،نہروں سے درخت کہاں گئے کوئی پتہ نہیں ۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ تمام نہروں پر درخت لگائے جائیں ،درخت ماحول کو بہتر بناتے ہیں،عدالت نے شہر سے بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کرنے کا بھی حکم دیا،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔
