سندھ ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر برہم ، چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب 

سندھ ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر برہم ، ...
سندھ ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر برہم ، چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر برہم ہو گئی اور چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سماعت ہوئی،عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میکنزم طلب کرلیا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ جب قیمتوں میں اضافے کیلئے وزیراعظم کو سمری ارسال کی جاتی ہے کچھ تو طریقہ کار ہوگا ،کس حساب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیاجاتا ہے ؟۔

ایڈووکیٹ عرفان عزیز نے کہاکہ ایک ماہ میں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجاتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاطوفان آگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -