پرامن احتجاج کرنےوالوں کونہ روکاجائے ،وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی،ملاقات میں پی ڈی ایم کے احتجاج پر بات چیت ہوئی، وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کوہدایت کی پرامن احتجا ج کرنےوالوں کونہ روکاجائے ۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، حکومت نے ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی،احتجاج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کیلئے کیا جائے گا،دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اردگردخاردارتاریں لگادی گئیں اورمرکزی راستہ بندکردیاگیا، پولیس،رینجرز،سی ٹی ڈی کی خواتین اہلکارالیکشن کمیشن کے باہرتعینات کردی گئیں۔