پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب ریفرنس پر ردعمل

پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب ریفرنس پر ...
پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب ریفرنس پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں،میں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،میرے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں،نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے۔
سلیم مانڈوی والانے کہاکہ نیب ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں،میری کوئی بےنامی جائیداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے،کڈنی ہلزپلاٹس کیس سیاسی کردار کشی کے لئے بنایا گیا ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ نیب کو بے نقاب کرنے کی میری جدوجہد جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ منگلا ویو ریزارٹ کیس میں میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہے، منگلا ویو ریزارٹ میں نے کوئی بے نامی شئیرز، یا پلاٹس ٹرانسفر نہیں کئے۔