” ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے ؟ مریم نواز اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئیں ، صحافیوں کے سوالات کا کیا جواب دیا، جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا کہ آج کی ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے ؟ مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ آپ کو ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے آپ کی کیا انفارمیشن ہے ۔مریم نواز کا کہناتھا کہ عوام آئیں گے اور عوام آئیں گے ۔
شیریں رحمان ، محمود خان اچکزئی اور ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر بھی مونالا فضل الرحما ن کی رہائشگاہ پہنچ چکے ہیں جہاں سے ریلی رہنماﺅں کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی جانب جائے گی ۔ مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آتے ہوئے ایکسپرس وے سے اترنے کے بعد روٹ تبدی کر لیا ، مریم نواز نے وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی منزل پر جانے کا فیصلہ کیا ، بارہ کہو میں موجود کارکنان اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کیلئے موجود کارکنان خالی ہاتھ ہی واپس روانہ ہو گئے ۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ انٹر چینج سے قومی وطن پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کی ریلیاں اسلام آباد میں داخل ہو گئی ہیں ، خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں سے کارکنان بسوں اور ویگنوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔