پیپلز پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ وصول نہیں کی،تمام اکاوَنٹس شفاف ہیں، شیری رحمان 

پیپلز پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ وصول نہیں کی،تمام اکاوَنٹس شفاف ہیں، شیری ...
پیپلز پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ وصول نہیں کی،تمام اکاوَنٹس شفاف ہیں، شیری رحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری حمان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی اپنی غیر قانونی فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے دیگر جماعتوں کا نام لے رہی ہے،پیپلز پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ وصول نہیں کی، پیپلز پارٹی کے تمام اکاوَنٹس شفاف ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کاکہناہے کہ تحریک انصاف 7 سال سے جواب نہیں دے سکی،پی ٹی آئی نے معاملے کو دبانے کےلئے ہر حربہ استعمال کیا ہے، ایجنٹس کا بیان عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے پہلے الیکشن کمیشن کے اختیار کو چیلنج کیا، تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی تک کو چیلنج کیا۔