شیخ رشیدنے جیسے ریلوے کابیڑہ غرق کیا،وزارت داخلہ کابھی کریں گے،میاں افتخار حسین 

شیخ رشیدنے جیسے ریلوے کابیڑہ غرق کیا،وزارت داخلہ کابھی کریں گے،میاں افتخار ...
شیخ رشیدنے جیسے ریلوے کابیڑہ غرق کیا،وزارت داخلہ کابھی کریں گے،میاں افتخار حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے رہنما میاں افتخار حسین کاکہناہے کہ شیخ رشیدنے جیسے ریلوے کابیڑہ غرق کیا،وزارت داخلہ کابھی کریں گے،شیخ رشیدکی بات کی کوئی اہمیت نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہاکہ لوگ سوچ رہے تھے پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑےگی،پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں،بلاول احتجاج میں شریک نہیں توان کے نمائندے موجودہیں،ہر ایک کی اپنی حیثیت ہے،اسی حساب سے ریلی میں شرکت ہے،الیکشن کمیشن نے انکا بھی کھاتہ کھول لیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے دروازے حکومت نے بندکئے،حکومت ڈھائی سال اپوزیشن کامذاق اڑاتی رہی،حکومت نے مذاکرات کو ہمارے خلاف استعمال کیا،عمران خان کی طرح سول نافرمانی کی بات نہیں کی،عمران خان عوامی دباؤبرداشت نہیں کرسکتے۔