صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر سندھ کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر سندھ کو مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر سندھ کو مبارکباد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  کراچی کو 52 جدید فائر انجنز کے تحفے پر گورنر سندھ کو مبارکباد  دی اور  کہا کہ نئے فائر انجنز سے شہر کے فائر ایمرجنسی نظام کو مزید موثر اور تیزرفتار بنانے میں مدد ملے گی۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ ، عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر ، پاکستان تحریک انصاف ، سیف اللہ خان نیازی نے ملاقات  کی ہے جس دوران  ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال  کیا گیا، اس موقع پر  گورنر سندھ  نے صدر مملکت کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سندھ کی سیاسی صورتحال بھی بریفنگ  دی ۔ 

 صدر مملکت نے آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی ضرورت پر زور  دیا اور کہا کہ  شفاف انتخابات سے پاکستان میں کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا، انہوں نے  کراچی میں جمشید اور پاکستان کوارٹرز کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ 

مزید :

قومی -