اسلام آبادہائیکورٹ : آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کاٹرائل روکنے کی استدعامسترد

اسلام آبادہائیکورٹ : آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کاٹرائل روکنے کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ : آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کاٹرائل روکنے کی استدعامسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کاٹرائل روکنے کی استدعامستردکردی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی نیب دائرہ اختیارکیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل آصف زرداری نے کہاکہ سپریم کورٹ میں مقدمات سندھ منتقل کرنے کی درخواستیں زیرالتواہیں،درخواستوں پرفیصلے تک نیب کوشواہدریکارڈکرانے سے روکاجائے،عدالت نے کہاکہ شواہدریکارڑہونے دیں،نیب نے کونسا 30 دن میں فیصلہ کرالیناہے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب مقدمات پربروقت فیصلہ ہی نہیں ہوپاتا،عدالت نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کاٹرائل روکنے کی استدعامستردکردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -