’محتاط لب و لہجے میں آئین اور قانون کے دائرے میں بات کر رہے ہیں‘ مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن کیلئے روانہ

’محتاط لب و لہجے میں آئین اور قانون کے دائرے میں بات کر رہے ہیں‘ مولانا فضل ...
’محتاط لب و لہجے میں آئین اور قانون کے دائرے میں بات کر رہے ہیں‘ مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن کیلئے روانہ
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے جس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

اپنی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے التوا کا شکار ہے، حکومت درخواستیں دے کر اس کیس میں تاخیر کر رہی ہے جس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں، ہم بڑے محتاط لب و لہجے میں آئین اور قانون کے دائرے میں بات کر رہے ہیں، اگر حکومت رکاوٹیں نہ ہٹاتی تو ہم کنٹینر اٹھا کر الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے پہنچتے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے آج فارن فنڈنگ کیس میں التوا کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کا احتجاج کیلئے نکلنے سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ میڈیا کو بریفنگ دینے کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے بھی احتجاج سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، الیکشن کمیشن کے باہر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -