غریب مزدوروں کو ایک ہزار سے زائد فلیٹ مفت دینے کا اعلان لیکن یہ خوشخبری حکومت نے نہیں سنائی بلکہ۔۔۔

غریب مزدوروں کو ایک ہزار سے زائد فلیٹ مفت دینے کا اعلان لیکن یہ خوشخبری حکومت ...
غریب مزدوروں کو ایک ہزار سے زائد فلیٹ مفت دینے کا اعلان لیکن یہ خوشخبری حکومت نے نہیں سنائی بلکہ۔۔۔
سورس:   Businesstoday.com

  

 سکھر(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔ ملک دشمن حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بھگائیں گے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ان خیالات کا اظہار پیر کو سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہود کے لیے دیگر اہم اعلانات بھی کیے، بلاول بھٹو نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بھگائیں گے، سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مزدوروں کو بے روزگار کرنا حکومت کی سازش ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صحت کا نظام بٹھا دیا گیا، تجاوزات کے نام پر غریبوں سے چھت چھینی گئی، پیپلز پارٹی مزدور دشمنوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں بھی مزدوروں کے لیے چھت کا بندوبست کررہے ہیں، یہ پیپلزپارٹی کا نظریہ اور منشور کا تسلسل ہے، پارٹی کی بنیاد مزدورں کے حقوق کیلئے رکھی گئی تھی، جلد بینظیر مزدور کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ سہولیات سے مستفید ہوں گے، بڑے بڑے منصوبے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں، ہم شہید بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدیکی تکمیل جاری رکھے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مزدوروں کے لیے سندھ میں سب سے زیادہ قوانین منظور کیے گئے، ہم پاکستان میں سب سے پہلے مزدور پالیسی لائے، اس صوبے میں مزدور اپنے فیصلے وہ خود کرے گا، اب ہم نے اس خطے کی خواتین مزدورں کیلئے بھی قانون سازی کی، آج بھی پیپلزپارٹی ہی صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم اپنے مزدور بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا پی پی مزدوروں اور غریبوں کی خدمت کی کوشش کررہی ہے، بہت جلد بینظیرمزدور کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گا، مزدور خود کو رجسٹرڈ کرائیں گے تو وہ خودمختار ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہم مزدور کو بہترخودمختاری یں،بلاول بھٹو مزدورچاہے ریڑھی والا، رکشہ والا، مالی یا چوکیدارہو اسے تمام حقوق ملیں گے، مزدوروں کو وہ تمام حقوق دلائیں گے جو ان کا حق ہے، ہم مل کر مزدوروں کیلئے اس جدوجہد کو آگے لیکر چلیں گے، جب ہر مزدور کے ہاتھ میں بینظیرکارڈ ہوگا تو مہنگائی کے دور میں مزدور لاوارث نہیں ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -