لاہورہائیکورٹ : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ 

لاہورہائیکورٹ : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیخلاف دائر درخواست ...
لاہورہائیکورٹ : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کے بعد پی ڈی ایم عدالتوں کے باہر آنا شروع ہو جائےگی ،عدالت نے وفاقی حکومت سے استفسارکیا کہ اس حوالے سے حکومت کے اقدامات ہیں؟،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد سے رابطہ ہوا ہے اجازت نہیں دی گئی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔