پی ڈی ایم لانگ مارچ کس مہینے میں کرنے جارہی ہے ؟ مریم نوازشریف نے اعلان کر دیا 

پی ڈی ایم لانگ مارچ کس مہینے میں کرنے جارہی ہے ؟ مریم نوازشریف نے اعلان کر ...
پی ڈی ایم لانگ مارچ کس مہینے میں کرنے جارہی ہے ؟ مریم نوازشریف نے اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیلئے پہنچ چکی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم انشاءاللہ مارچ میں لانگ مارچ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ حکومت نے آئین اور قانون کا تماشا بنا دیاہے ہم اسے ایکسپوز کریں گے تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ تاریخ کے کتنے بڑے فراڈیے پاکستان پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں ،لانگ مارچ میں پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوں گے ، آج کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج مقامی احتجاج ہے ، اس کی بھی بہت اہمیت ہے ، بھر پور پاور شو ہو گا ، لانگ مارچ بھی کریں گے انشاءاللہ ۔

مزید :

قومی -