پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ سے آئی ،کٹھ پتلی کواستعفیٰ دیناپڑےگا، بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ سے آئی ،کٹھ پتلی کواستعفیٰ دیناپڑےگا، بلاول بھٹو ...
پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ سے آئی ،کٹھ پتلی کواستعفیٰ دیناپڑےگا، بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ سے آئی،کٹھ پتلی کواستعفیٰ دیناپڑےگا، ہم اسلام آبادپہنچ کران سے استعفیٰ چھین لیں گے۔
عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمرکوٹ کے عوام نے سلیکٹڈکوریجیکٹڈکردیا،عمرکوٹ کے عوام نے کٹھ پتلی کوبھگادیا،عمرکوٹ کے عوام نے بتادیاووٹ صرف تیرکاہے،جوکل مشرف کےساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کےساتھ ہیں، عمرکوٹ کے عوام نے دشمن طاقتوں کوجواب دےدیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کوگھرنہیں بھیجتے توعوام کےساتھ ظلم کوکون روکے گا،پی ڈی ایم آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج کررہی ہے،الیکشن کمیشن کوفارن فنڈنگ کیس کاجواب دیناپڑےگا،پی ٹی آئی کوبھارت اوراسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکوسیکیورٹی رسک قراردیا،ہماری حکومتوں کوختم کیاگیا،اشارے پرحکومت بنانے والے عوام کی خدمت نہیں کرتے۔