اب بہت ہوچکا، حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا اعلان کردیا

اب بہت ہوچکا، حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا اعلان کردیا
اب بہت ہوچکا، حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا اعلان کردیا
سورس:   Twitter/@DrMuradPTI

  

لاہور (آئی این پی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے چھ  اور پھر پونے دو  ماہ سکول بند رہے، بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئے رواں برس گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دی جائیں گی، امتحان کے بغیر کوئی بچہ پروموٹ بھی نہیں کیا جائیگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کی تعلیم کا نقصان کم کرنے کیلئے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا، کورونا وبا کے سبب سکولوں میں بچوں کی حاضری 50 فیصد کر دی گئی جبکہ سکولز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناکے آغازکے بعدبچوں کی فیس میں 20فیصدڈسکاؤنٹ دیا۔اس کے باوجود کوروناکی وجہ سے بہت سے بچے سکول چھوڑنے پر مجبورہوئے،ان کوواپس لانےکیلئےوفاقی سطح پرمہم شروع کی جائیگی۔ کوروناکےباعث بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کم ازکم کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -