بھارت میں بے قابو ٹرک فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ پورا ملک ہل کر رہ گیا

بھارت میں بے قابو ٹرک فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں ...
بھارت میں بے قابو ٹرک فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ پورا ملک ہل کر رہ گیا
سورس:   Twitter

  

سورت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں بے قابو ٹرک فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بی بی سی ایشیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت سورت میں پلوڈ کے قریب مانڈوی روڈ پر رات گزشتہ شب 12 بجے کے قریب ایک بے قابو ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور اس پر سوئے ہوئے 18 مزدوروں کو کچل دیا جن میں سے 16 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولیس نے متاثرین کی شناخت ریاست راجستھان سے آئے مہاجر مزدوروں کے طور پر کی ہے۔پولیس کے مطابق ٹرک کا گنے کی ٹرالی سے تصادم ہوا جس کے بعد وہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھا اور لوگوں کو کچلتا چلا گیا۔ حادثے میں ٹرک ڈائیور اور کلینر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ کے بعد پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔لوک سبھا یا پارلیمان کے ایوان زیریں کے سپیکر اوم برلا نے حادثہ پر غم اور متاثرین کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -