وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز بھی میدان میں آگئیں، اہم قدم اٹھا لیا

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز بھی میدان میں ...
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز بھی میدان میں آگئیں، اہم قدم اٹھا لیا

  

لاہور(آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، انہوں نے نیب کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کی جس میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، میں نے حاضری معافی اور وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کےلیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، لیکن عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ نصرت شہباز نے کہا کہ انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس دائر ہونے سے قبل عرصہ دراز سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہوں، عمر رسیدہ اور کئی بیماریوں میں مبتلا ہوں، مجھے دل کی بیماریاں ہیں، جوڑوں کا درد ہے اور چلنے سے بھی قاصر ہوں، بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان نہیں آسکتی، لہذا عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جبکہ پیشی سے معافی دی جائے اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -