مرید عباس قتل کیس، کراچی کی مقامی عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردیدیا

مرید عباس قتل کیس، کراچی کی مقامی عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری ...
مرید عباس قتل کیس، کراچی کی مقامی عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردیدیا

  

کراچی(آئی این پی ) کراچی کی مقامی عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دے کرشناختی کاڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اشتہاری ملزم عادل زمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا اور ملزم عاطف زمان پر 30 جنوری کو فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -