تحریک انصاف کی خاتون رہنماءکنول شوزب کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم ، وجہ بھی سامنے آگئی

تحریک انصاف کی خاتون رہنماءکنول شوزب کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم ، وجہ بھی ...
تحریک انصاف کی خاتون رہنماءکنول شوزب کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم ، وجہ بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کنول شوزب کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کر تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت نے یہ حکم  بزرگ شہری راجہ عبدالرحمان کی درخواست پر تھانہ شالیمار کو دیا۔

درخواست گزار عبد الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ کنول شوذب نے ایف الیون میں گھر خریدا اور اردگرد متعدد درختوں کی کٹائی کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے، کنول شوذب گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا۔ عدالت کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنول شوزب نے اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔