بھارت نے ایشیاءکپ میں پاکستان کیساتھ نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کرنا شروع کر دئیے، شرمناک خبر آ گئی

بھارت نے ایشیاءکپ میں پاکستان کیساتھ نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کرنا شروع کر ...
بھارت نے ایشیاءکپ میں پاکستان کیساتھ نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کرنا شروع کر دئیے، شرمناک خبر آ گئی
سورس:   Twitter

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیاءکپ میں پاکستان کیساتھ نہ کھیلنے کیلئے بہانے تلاش کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیاءکپ سے دستبردار ہونے کا سوچ رہی ہے کیونکہ بھارت ایشیا کپ کے دوران گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والی سیریز کھیلنے کا خواہش مند ہے جبکہ کوویڈ 19 کے سبب ملتوی ہونے والا ایشیاءکپ رواں سال جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی منسوخی کے پیچھے کوئی سیاست نہیں ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے جبکہ پاکستان 2022ءمیں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

مزید :

کھیل -