حریم شاہ کی کزن سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبد القوی نے خود ہی اس واقعے کی اصل وجہ بتا دی ،جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

حریم شاہ کی کزن سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبد القوی نے خود ہی اس واقعے کی اصل ...
حریم شاہ کی کزن سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبد القوی نے خود ہی اس واقعے کی اصل وجہ بتا دی ،جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی  ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی کزن سے تھپڑ کھانے کے بعد ایک بار پھر میدان میں آگئے ۔ جیو نیوز کے مطابق مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ اس واقعے کا مقصد ویڈیو وائرل کر کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں تھپڑ حریم شاہ کی سیکریٹری نے مارا تھا ،وہ یہ معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کو ایک خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی تھی اورکہا تھا کہ مفتی قوی کو تھپڑ میری کزن نے مارا اور ویڈیو میں نے بنائی، مفتی قوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے لیکن انہوں نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا تو انہیں جوتوں سے مارا، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے لوگوں کوبے نقاب کرتی رہوں گی جو منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -