رواں ماہ موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ سٹی 42نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند اور سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا جبکہ فروری میں موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے فروری میں بارشوں کی نوید بھی سنائی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوگی، آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 19 جبکہ رات کے اوقات میں سات ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں قدرے بہتری آگئی۔